Home تازہ ترین ٹرمپ کے استقبال میں اماراتی لڑکیوں کے بالوں والے منفرد رقص نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی

ٹرمپ کے استقبال میں اماراتی لڑکیوں کے بالوں والے منفرد رقص نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی

Share
Share

ابو ظبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران قصر الوطن میں ان کے لیے ایک منفرد اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا، جس میں سفید لباس میں ملبوس خواتین اپنے کھلے بالوں کو دائیں بائیں لہراتی دکھائی دیں۔
یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے تجسس اور حیرت کا اظہار کیا گیا کہ آخر اس استقبال کو کیا کہا جاتا ہے؟ تو واضح رہے کہ یہ استقبال دراصل "العیالہ” نامی روایتی ثقافتی مظاہرہ ہے جو امارات اور شمالی عمان میں مہمانوں کے خیرمقدمی موقع پر کیا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، "العیالہ” جنگی منظر کی علامتی نقالی ہے، جو شادیوں، تہواروں اور سرکاری تقریبات میں دکھائی جاتی ہے۔ اس میں مرد بانس کی چھڑیوں کے ساتھ صف بندی میں رقص کرتے ہیں، جب کہ خواتین ڈھول کی تھاپ پر اپنے بالوں کو ہوا میں لہراتی ہیں۔
یہ رقص یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم بھی کیا جاچکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال میں یہی روایت ادا کی گئی جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی اور خلیجی ثقافت کو عالمی اسٹیج پر اجاگر کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...