Home Uncategorized ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Share
Share

کراچی: پاکستان کی نامور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ نوعمرمداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگیا، اداکارہ نے گلے لگاکر مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی جہاں وہ نوجوان مداحوں سے گلے ملیں اور اْن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر رونے لگیں، مداح کو روتا دیکھ کر اداکارہ نے اْنہیں گلے لگایا اور پھر مداح کو آٹوگراف بھی دیا۔

اسی طرح ایک ویڈیو میں نوعمرمداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگیا، اداکارہ نے گلے لگاکر مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔اس ایونٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔

مداح نے ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے ملاقات کررہا ہوں۔

ماہرہ خان سے ملاقات کرنے والے نوجوان لڑکے نے مزید کہا کہ میںآ پ کو اپنے سامنے دیکھ کر سانس نہیں لے پار رہا ہوں۔اداکارہ نے اپنے جذباتی مداح کو گلے سے لگایا اور پھر وہاں موجود دیگر لوگوں سے کہا کہ وہ مداح کو پانی پلائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...