Home sticky post 5 انرجی ڈرنکس کی عادت نے روسی نوجوان سے چلنے کی صلاحیت چھین لی

انرجی ڈرنکس کی عادت نے روسی نوجوان سے چلنے کی صلاحیت چھین لی

Share
Share

ماسکو:انرجی ڈرنکس کی خطرناک عادت نے روس میں ایک 22 سالہ نوجوان سے چلنے کی صلاحیت چھین لی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کا رہائشی آرٹیم کمپیوٹر گیمز کا شوقین تھا اور جاگتے رہنے کے لیے توانائی بخش مشروبات پیتا تھا۔

ابتداء میں وہ روزانہ صرف ایک بوتل پیتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس کی عادت بڑھ گئی اور وہ خالی پیٹ 3 سے 5 بوتلیں تک پینے لگا۔ ایک دن شدید پیٹ درد، الٹی اور متلی کے ساتھ اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے پینکریاٹائٹس (لبلبے کی سوزش) کی تشخیص ہوئی۔ علاج کے بعد بھی بیماری دوبارہ لوٹ آئی اور لبلبے میں ایک سسٹ (تھیلی) بن گئی۔

تیسری بار اسپتال جانے پر صورتحال خطرناک حد تک خراب ہو گئی۔ لبلبے میں پیورلینٹ نیكروسس (گندے سوجن والے ٹشوز) پیدا ہو گئے، جسم میں زہر پھیلا اور آرٹیم کی ٹانگیں مفلوج ہو گئیں۔ اب وہ بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے اور دوبارہ چلنے کی تربیت لے رہا ہے۔

ماہرین انرجی ڈرنکس سے متعلق خبردار کرتے ہیں کہ ان مشروبات کا زیادہ استعمال (خاص طور پر خالی پیٹ) لبلبے، دل اور خون کی شریانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...