Home کھیل انگلش اسپنر عادل رشید کا اعزاز ، 200 ون ڈے وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی

انگلش اسپنر عادل رشید کا اعزاز ، 200 ون ڈے وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی

Share
Share

لندن:انگلش اسپنر عادل راشد نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 200ویں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلش اسپنر عادل راشد نے 28ویں اوور میں گلین میکسویل کو 7 رنز پر آؤٹ کرکے 200 وکٹوں کا سنگ میل حاصل کیا۔

راشد خان واحد اسپنر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیلئے ون ڈے فارمیٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل معین علی (111) اور گریم سوان (104) وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سال 2009 میں انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والے عادل راشد کو 6 سال بعد دوبارہ موقع ملا اور وائٹ بال ٹیم کا حصہ بنے اور معین علی کیساتھ انگلش ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

عادل راشد کی شاندار بالنگ کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے میں ناکام رہی اور مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...