Home #ٹرینڈ اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے یوم تشکر پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے اور قوم کو ان پر فخر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیے، وقت آ گیا ہے کہ معاملات کو سنجیدگی سے سلجھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے، ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں، ایسے میں کسی بھی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بیرسٹرگوہر نے زور دیا کہ پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ ہونا چاہیے، ملک اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا حل سیاسی سیز فائر میں ہے، تاکہ عوامی مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...