Home Uncategorized عامرلیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں،سابق اہلیہ بشریٰ اقبال

عامرلیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں،سابق اہلیہ بشریٰ اقبال

Share
Share

کراچی: ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں۔

عامرلیاقت کی پہلی و سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شوہر کو انصاف دلوانے کے لیے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں۔ اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے جس کی صفت وکیل ہے جو سب سے بڑا نگہبان ہے۔ آپ سب کی دعائیں میرا حوصلہ اور ہمت بڑھاتی ہیں۔ مجھے اور بچوں کو ہمیشہ اپنی خاص دعاوٴں میں یاد رکھیں۔

بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے۔ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے۔ پیسہ عزت کے ساتھ کمایا جائے اور تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کرے تو کبھی وبال نہیں بنتا۔

عدالت میں زیرسماعت مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے بشری اقبال نے کہا کہ 26 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں نامزد ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست اے 249 پر فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو سنانے کی تاریخ دی ہے۔امید ہے درخواست مسترد ہوگی اور اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا تاکہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ثابت کیا جاسکے اور مرحوم عامر لیاقت کو انصاف ملے۔ ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر جلد اپنے انجام کو پہنچے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...