Home sticky post 5 آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے، محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے، محمد اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ مثبت ہے، معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا تاکہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل میں دوبارہ نہ چلے جائیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کا ڈی این اے ٹھیک ہوگا، اس کے بغیر معیشت کی بہتری کی امید نہیں دکھائی دیتی۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اداروں کے معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس ا?مدن میں حصہ لینا ہوگا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

فلوریڈا: امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...