Home sticky post گوجرانوالہ میں فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3زخمی

گوجرانوالہ میں فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3زخمی

Share
Share

گجرانوالہ:تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو کی چھ گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...