قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنئی گئی ہے جبکہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے تھے۔