Home highlight اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں سلنڈردھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...