Home sticky post 2 ڈی چوک احتجاج ، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

ڈی چوک احتجاج ، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماوٴں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب، زرتاج گل، شیر افضل مروت، علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر چودھری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔
جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں، رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت ہے پولیس سٹیشن نہیں، آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیتا ہوں۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوٴں عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ، مار گلہ، کراچی کمپنی اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...