Home sticky post 4 بشریٰ بی بی ودیگر رہنماوٴں کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

بشریٰ بی بی ودیگر رہنماوٴں کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماوٴں کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔
تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے درخواست پر سماعت کی، جبکہ وکیل انصر کیانی نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں گرفتار ہو کر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں لہٰذا رمنا پولیس کو انہیں جیل میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، مجموعی طور پر 86 عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جبکہ مختلف تھانوں میں درج 15 مقدمات پر کارروائی کی گئی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں جیل میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تعاون کی ہدایت دی جائے۔
عدالت نے مختلف مقدمات میں درج عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی جن میں مقدمات 713، 995، 1193 تھانہ رمنا میں 7 مارچ تک، مقدمہ 1195 تھانہ کراچی کمپنی میں 12 مارچ تک، مقدمہ 321 تھانہ سیکرٹریٹ میں 12 مارچ تک، مقدمہ 1769 تھانہ کھنہ میں 17 مارچ تک، مقدمہ 1033 تھانہ کوہسار میں 17 مارچ تک، مقدمہ 714 تھانہ مارگلہ میں 20 مارچ تک، مقدمہ 1032 تھانہ کوہسار میں 21 مارچ تک اور مقدمات 974 تھانہ رمنا، 1222 تھانہ آبپارہ، 933 تھانہ ترنول، 544 تھانہ سیکرٹریٹ میں 24 مارچ تک توسیع شامل ہیں۔
ان مقدمات میں بشریٰ بی بی، عالیہ حمزہ، زرتاج گل، شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین، عبدالقیوم نیازی، نادیہ خٹک، روٴف حسن اور دیگر رہنما نامزد ہیں۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...