روم: یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔اٹلی میں شدید گرمی سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیاجبکہ اسپین کے کچھ علاقوں، فرانس ، یونان ، کروشیا اور ترکی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اینٹی سائیکلون سسٹم سر بیرس کے باعث یورپ کے متعدد شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت روم اوروینس سمیت 10 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
اٹلی میں شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے 44 سالہ شخص چل بسا۔ اسپین کے کچھ علاقوں، فرانس ، یونان ، کروشیا اور ترکی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں اور لوگ ٹھنڈی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں کوبلاضرورت گھر سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔