Home sticky post 3 انتہا پسند صہیونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی، موازنہ چنگیز خان سے کر دیا

انتہا پسند صہیونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی، موازنہ چنگیز خان سے کر دیا

Share
Share

تل ابیب :طاقت کے نشے میں چور اسرائیل کے انتہا پسند صہیونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر دی۔
نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ چنگیز خان سے کر ڈالا جس پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور کہا کہ اگر کوئی بہت زیادہ مضبوط، بے رحم اور طاقتور ہو تو برائی اچھائی پر غالب آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانہ روی پر جارحیت غالب آ سکتی ہے، اس لیے اسرائیل کو مضبوط اور مسلح ہونا چاہیے اور اپنے مخالفین سے زیادہ طاقتور بننا ہو گا۔
دوسری جانب اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔
مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اربوں مسیحیوں کی دل آزاری کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...