Home sticky post 5 آپریشن سندور کی ناکامی، کانگریس رہنما ءکی مودی پر کڑی تنقید

آپریشن سندور کی ناکامی، کانگریس رہنما ءکی مودی پر کڑی تنقید

Share
Share

بھوپال: پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی تاحال حزب اختلاف کی جماعتوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔ مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے وزیراعظم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جیتو پٹواری نے اپنے بیان میں کہا کہ "مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں! آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟”

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ "آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے؟ جس طرح کی عصمت دری کی باتیں اب ہوتی ہیں، کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں؟”

انہوں نے وزیراعظم پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا، "مودی آپ بھوپال میں سندور کی بات کر رہے ہیں جبکہ آپ کے وزیر اعلیٰ وزیر داخلہ بھی ہیں۔ ان بہنوں کے اعتماد کا کیا ہوا؟ آپ اس کا جواب کیوں نہیں دینا چاہتے؟”

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...