Home Uncategorized فیصل قریشی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں،سحر خان

فیصل قریشی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں،سحر خان

Share
Share

لاہور:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سحر خان کا کہنا ہے کہ فیصل قریشی ایک سینئر اداکار ہیں، کمال اداکار کیساتھ ساتھ وہ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں۔

ڈرامہ سیریل “فرق” میں فیصل قریشی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سحر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’فیصل قریشی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے ڈرامے دیکھتے دیکھتے ہم بڑے ہوئے ہیں، ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ ثابت ہوا۔

سحر کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں لیکن انہوں نے سیٹ پر سینئر ہو کر کوئی بلاجواز غصہ نہیں دکھایا بلکہ اکثر وہ مجھے چھیڑتے تھے کہ تم بہت بولتی ہو، میری فیصل قریشی سے پہلی ملاقات ایک شو پر ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کو ترجیح دیتی ہوں چاہے سامنے کوئی بھی ہو اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرائی۔

خیال رہے کہ اداکارہ سحر خان ڈرامہ سیریل “فرق” سے قبل دیگر ڈراموں زخم، فاسق اور رنگ محل میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...