Home sticky post 3 جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر

جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر

Share
Share

عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں گمراہی پھیلی۔ اس حوالے سے عرب ٹائمز آن لائن نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی میڈیا حکومتی بیانیے کی تائید کرنے والا ایک آلہ بن چکا ہے اور اس نے اپنی آزادی اور غیرجانبداری کھو دی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں پریس فریڈم شدید خطرے میں ہے اور مقامی صحافیوں اور عالمی مبصرین نے بھارتی میڈیا کو جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ آزاد اور شفاف میڈیا کا تصور اب دھندلا سا گیا ہے کیونکہ صحافت سیاسی ایجنڈوں کی تابع ہو چکی ہے۔

جعلی خبروں اور سنسنی خیزی نے نہ صرف بھارتی میڈیا کی ناکامی کو بے نقاب کیا ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، جو جمہوری معاشرے کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...