Home کھیل فخرزمان ورلڈکپ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے

فخرزمان ورلڈکپ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے

Share
Share

لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ورلڈکپ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

فخر نے بنگلادیش کیخلاف 81 رنز کی اننگز میں 7 چھکے جڑے تھے، ان سے قبل عمران نذیر نے 2007 کے ورلڈکپ میں زمبابوے کیخلاف میچ میں 8 بار گیند کو فضائی روٹ سے گراؤنڈ سے باہر پہنچایا تھا۔

افتخار احمد حالیہ ایڈیشن میں افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈ کپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگا چکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈکپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...