Home تازہ ترین میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، میری بانی سے ملاقات کے وقت بشری بی بی بھی موجود تھیں، ڈاکٹر بابر اعوان نے میرے بیٹے کو بانی پی ٹی آئی سے ملوایا، بانی پی ٹی آئی نے دس منٹ میری صحت سے متعلق پوچھا، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرا علاج ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، مانسہرہ میں ایک سو ووٹ بھی نہیں ہے، اعظم کو جب اسٹبلشمنٹ نے الیکشن نہ لڑنے دیا تو گستاسب خان کو کھڑا کیا، گستاسب خان جو پارٹی چھوڑ گیا تھا اسے ٹکٹ ملا تو اس نے نواز شریف کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد مجھے بلا کر بانی پی ٹی آئی نے کہا میں آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا فوجی مجھے گالیاں دیتے ہیں اور میرے ساتھی اس پر ہنستے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ پر مجھے اعتماد ہے، آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جنرل عاصم منیر کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی، عاصم منیر کے قریبی دوست سمیت عارف علوی کے زریعے کوشش کی، آرمی چیف سے بات کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے۔

بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ 22 اگست کو جب آیا تو کسی آئی ایس آئی اہلکار سے ملاقات نہ ہوئی، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کے جلسے کو ملتوی کروانے کا کہا، بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالہ لیکر گئے، اس وقت مذہبی احتجاج تھا۔

بانی سے کہا میں عارف علوی اور ساتھیوں سے ملکر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرونگا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو، بانی نے کہا اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ویلاگر کہتا ہے اعظم سواتی 26 نومبر کو کہاں تھا میں تو اٹک جیل میں تھا، کونسا جنرل ہے جو اتنی قربانی کے بعد کہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مشن چھوڑ دو، مجھ پر تشدد ہوا میں پارٹی میں تفریق نہیں پیدا کرنا چاہتا، علی امین کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ بانی پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...