Home Uncategorized لبنانی نژاد برطانوی خاتون فرح دخل اللہ نیٹو کی ترجمان مقرر

لبنانی نژاد برطانوی خاتون فرح دخل اللہ نیٹو کی ترجمان مقرر

Share
Share

برسلز: لبنانی نژاد برطانوی خاتون کو نیٹو کی ترجمان مقرر کر دیا گیا جو باقاعدہ طور پر مارچ سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے لبنانی نژاد برطانوی خاتون فرح دخل اللہ کو ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، فرح دخل اللہ مارچ کے مہینے سے نیٹو کی ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

جینز سٹولٹن برگ نے تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں فرح دخل اللہ کو نیٹو کی ترجمان کے طور پر خوش آمدید کہنے کا منتظر ہوں، ایک زیادہ خطرناک دنیا میں میڈیا کیساتھ واضح، بروقت مواصلت اور مشغولیت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

خیال رہے کہ فرح دخل اللہ بہت سے میڈیا اداروں کے علاوہ اقوام متحدہ، برطانیہ کی حکومت اور ایسٹرا زینیکا سمیت سرکاری اور نجی شعبوں میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ 2010ء سے لے کر 2023ء تک نیٹو کی ترجمان کے طور پر کام کرنے والی اونا لینگیسکو کی جانشین بنی ہیں۔

نئی نیٹو ترجمان نے بنیادی تعلیم لبنان میں حاصل کی، 2004ء میں انہوں نے بیروت کی سینٹ جوزف یونیورسٹی سے آڈیو ویژول آرٹس میں ڈگری حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے لندن میں اپنی تعلیم مکمل کی اور 2005ء میں لندن سکول آف اکنامکس سے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، 2009ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں دوسری ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔

فرح دخل اللہ نے بطور صحافی کام کیا اور رائٹرز نیوز ایجنسی میں تین سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل کیا پھر انہوں نے دمشق میں پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر کے دفتر کے اندر اقوام متحدہ کے محکمہ اطلاعات میں کام کیا، 2010ء میں فرح دخل اللہ نے تقریباً 4 سال تک انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...