Home Uncategorized ‎فرح خان نے بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے کنجوس اداکار کے نام سے پردہ اٹھا دیا

‎فرح خان نے بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے کنجوس اداکار کے نام سے پردہ اٹھا دیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی نامور فلمساز فرح خان نے انڈسٹری کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار کے نام کا انکشاف کیا ہے۔

فرح خان اور اداکار انیل کپور نے کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی جس کا پرومو سامنے آیا ہے۔

اس موقع پر کپل شرما نے فرح خان سے پوچھا کہ وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کسے سمجھتی ہیں، خود کو یا انیل کپور کو؟

فرح خان نے بتایا کہ ان کی نظر میں بالی وڈ میں سب سے زیادہ کنجوس شخص اداکار چنکی پانڈے ہیں۔

شو کے دوران ہی فرح خان نے چنکی پانڈے کو فون کیا اور ان سے 500 روپے مانگے جس پر چنکی پانڈے نے انہیں اے ٹی ایم جانے کا مشورہ دیا۔

فرح خان نے کہا کہ 50 روپے ہی دے دو تو چنکی پانڈے نے بہانہ بنایا کہ فون پر آواز ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...