Home Uncategorized فریحہ پرویز کی موسیقی کی دُنیا میں واپسی، نیا گانا ریلیز

فریحہ پرویز کی موسیقی کی دُنیا میں واپسی، نیا گانا ریلیز

Share
Share

لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی طویل عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی ہوگئی، گلوکارہ نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

فریحہ پرویز پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ گانے گائے ہیں، وہ اپنے مشہور ہٹ گانے ’’دل ہوا بو کٹا‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، اس گانے نے فریحہ پرویز کو راتوں رات سٹار بنا دیا تھا، اُنہوں نے کئی ہٹ پنجابی گانے بھی گائے ہیں، مداح اُن کی مقبول غزلوں کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔

موسیقی کے علاوہ فریحہ پرویز نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، وہ ’عینک والا جن‘ سمیت چند ڈراموں میں نظر آئیں، وہ اپنے سُپر ہٹ البمز کی وجہ سے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں فریحہ پرویز نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب حال ہی میں گلوکارہ نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کی ہے، فریحہ پرویز نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے، اس گانے کا عنوان ’لے جا‘ ہے جو کہ گلوکارہ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔

اس گانے میں ایک نوجوان بیوی کی جذباتی محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی دعا کرتی ہے، فریحہ پرویز کی سُریلی آواز میں یہ گانا مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...