Home sticky post 6 اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملکی ترقی ،خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں بھی جمعتہ الوداع عقیدت اوراحترام کے ساتھ منایاگیا ۔ نماز جمعہ کےبعد ملکی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

اسلام آباد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔جس میں سینکروں کی تعداد میں نمازیوں نے نماز ادا کی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔پولیس حکام کےمطابق جمعتہ الوداع کےموقع پر وفاقی دارالحکومت میں 3000پولیس اہلکاروں اور افسران نے سکیورٹی کی خدمات انجام دیں ۔

راولپنڈی میں نماز جمعہ کا بڑا اجتماع عید گاہ شریف میں ہوا ۔راولپنڈی ڈویژن میں جمعتہ الوداع کےموقع پر پولیس اہلکاروں اوررینجرز نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔جمعتہ الوداع کےموقع پر مساجدکےباہر واک تھروگیس نصب کئے گئے تھے۔

اسلا م آباد میں بارہ سو سے زائدمساجد میں نماز جمعہ اداکی گئی ۔نماز جمعہ کے اجتماعات کےبعد ملکی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

Share
Related Articles

سری لنکا کا امریکا کو بڑا جھٹکا ، جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار

کولمبو:سری لنکا نے امریکا کو اپنے ملک میں جنگی طیارے تعینات کرنے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

بیروت:اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا،...

نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

کراچی :پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے خود کو مغرور کہے...