Home نیوز پاکستان فاطمہ تشدد قتل کیس، ملزم فیاض شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فاطمہ تشدد قتل کیس، ملزم فیاض شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share
Share

خیرپور: رانی پور میں کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا ہے کہ مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے، بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔

خیال رہے کہ بچی کی والدہ نے نگراں وزیرِ داخلہ کو ایس ایچ او خان واہن کی دھمکیوں کے حوالے سے بتایا تھا۔

15 روز قبل پولیس نے پیر کی حویلی پر مریدوں کو جمع کرنے، فاطمہ کے مقدمہ پر اثرات انداز اور مداخلت کا سرکاری مدعیت میں 3 نامزد ملزمان سمیت 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...