Home سیاست مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف انسداد دہشتگردی عدالت طلب

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف انسداد دہشتگردی عدالت طلب

Share
Share

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں عدالت طلب کر لیا۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔

عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں 30 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا، ملزمہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف پر تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...