Home Uncategorized ذیابیطس کا شکار فواد خان نے چینی کو انسانی صحت کا دشمن قرار دیدیا

ذیابیطس کا شکار فواد خان نے چینی کو انسانی صحت کا دشمن قرار دیدیا

Share
Share

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان نے کہا ہے کہ چینی انسانی صحت کے لیے دشمن ہے۔

گزشتہ روز فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ ریلیز ہوئی ہے اور ان دنوں وہ اپنی سیریز کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے لیے یہ دونوں اسٹارز بھارت اور پاکستان کے مختلف پلیٹ فارمز پر انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔

فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں جہاں اپنی ویب سیریز ‘برزخ’ کے بارے میں بات کی تو وہیں اُنہوں نے اپنی پشہ ورانہ زندگی اور صحت سے متعلق بھی گفتگو کی۔

اداکار نے کہا کہ دُنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ذیابیطس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہمارے لوگوں کو علم ہی نہیں کہ اگر جسم میں شوگر کی سطح بڑھے یا کم ہو تو اس پر قابو پانے کے لیے کیا اقدام کرنے چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ہر 4 سال سے 8 سال کے بچوں میں ذیابیطس کی تشخیص ہو رہی ہے جو کہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

فواد خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی روز مرہ کی روٹین میں جو چینی کھا رہے ہیں، یہ آپ کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ایک خواہش ہے لہٰذا اسے چھوڑا جاسکتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ چینی منشیات کی طرح ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہے، یہ ہمارے دماغ کے ساتھ کھیلتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ ہمیں بیمار کردیتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے تجربے سے یہی سیکھا ہے کہ چینی انسان کی سب سے بڑی دشمن ہے لہٰذا میرا مشورہ یہی ہے کہ سوچ سمجھ کو چینی کا استعمال کریں۔

خیال رہے کہ ماضی میں فواد خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ 17 سال کی عُمر سے ذیابیطس کے مریض ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...