Home نیوز پاکستان ایف بی آر کی انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید 

ایف بی آر کی انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی تردید 

Share
Share

 

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔

 

 

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانہ اور سزاوں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

 

 

اس سے قبل ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع ممکن ہے جبکہ سسٹم پر لوڈ کی وجہ سے شہری ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں۔

 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سسٹم پر بوجھ کی وجہ سے صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرن بمشکل فائل ہوپارہے ہیں جبکہ ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائلز والے انکم ٹیکس ریٹرن کی پراسسنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔

 

 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔

 

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...