Home سیاست ایف بی آر کی خیبر پختونخوا کی جانب سے برآمدات پر سیس لگانے کی مخالفت

ایف بی آر کی خیبر پختونخوا کی جانب سے برآمدات پر سیس لگانے کی مخالفت

Share
Share

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے برآمدات پر 2 فیصد سیس لگانے کی مخالفت کردی ہے۔

کے پی میں 23 اگست 2024 سے انفرااسٹراکچر ڈیویلپمنٹ سیس (آئی ڈی سی) عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس ایئر، روڈ اور ریل کے ذریعے کنسائنمنٹس کی برآمدات پر لگایا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، خیبر پختونخوا کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں، برآمدات پر ڈیوٹیز یا ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹس پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

اس سے پاکستان کیلئے فارن ایکسچینج کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، درآمدات یا برآمدات پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔

ایف بی آر نے اس سے متعلق وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی سفارش کردی۔

Share
Related Articles

صدر زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں غلط ہیں،ڈاکٹر عاصم

کراچی:صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...