Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

Share
Share

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کا پھیلاو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کے خدشہ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔جس میں اسلام آباد میں ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈی ایچ او کی جانب سے جاری ایڈوازئری جاری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ ہےاسلام آباد میں مختلف جگہوں پر پانی جمع ہے جو ڈینگی کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ڈینگی وائرس کا بنیادی ویکٹر ایڈیس ایجپٹائی جیسے مچھروں کی افزائش کے لیے کام کر سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکام وائرس کے کسی بھی ممکنہ پھیلنے سے پہلے کے لیے ضروری اقدامات کو یقنی بنائیں۔

تمام رہائشی، تجارتی اور عوامی سہولیات کو کنٹینرز، گراؤنڈز، یا کسی بھی مصنوعی ڈھانچے میں پانی جمع نا رکھیں، جہاں پانی کھڑا ہو اور مچھروں کی افزائش گاہ بن جائے وہاں فوری مچھر مار سپرے کروایا جائے۔

ایڈوئزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ شخص کو سر درد،جسم میں درد، بخار اور کمزوری ہونے لگتا ہے۔شہری شام کے وقت باہر نکلنے سے پہلے احتیتاط کریں۔

Share
Related Articles

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...