اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے تمام پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز نصب کرے، 39000 الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفافیت کے لیے پورا پروسیس ڈیجیٹلائز کیا جائے، وزیراعظم کے وڑن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔