وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیاہے جو اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی ۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں5 روپے 31 پیسے روپے فی لیٹر تک کمی کردی پٹرول کی قیمت 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کمی کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پٹرول کی قیمت256.13 روپے سے کم کرکے 255.63روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263.95روپے سے کم کرکے258.64 روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت171.65 روپے سے کم کرکے 168.12روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت155.81 روپے سے کم کرکے153.34 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے
قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیاہے نئی قیمتیں اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔