Home sticky post 3 وفاقی وزیر صحت کا اقدام ویکسین کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈے کا بہترین جواب ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وفاقی وزیر صحت کا اقدام ویکسین کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈے کا بہترین جواب ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Share
Share

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا کر انہوں نے نہ صرف بطور والد اس قومی صحت مہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے بلکہ بطور رہنما قوم کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ ہماری بیٹیوں کی صحت سب سے مقدم ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت کا یہ اقدام ویکسین کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈے کا بہترین جواب ہے اور اس سے عوام کو حوصلہ اور اعتماد ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کے فروغ کے لیے مصطفیٰ کمال کی قیادت قابلِ فخر ہے اور ان کے عملی اقدامات اس عزم کی غمازی کرتے ہیں کہ قوم کی آئندہ نسلوں کو صحت مند مستقبل دیا جائے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانا نہ صرف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کی بنیاد بھی ہے ۔ میر سرفراز بگٹی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

سیکیورٹی خدشات: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوں گے

سیکیورٹی وجوہات کے باعث اہم فیصلہ تہران: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...