Home sticky post 4 وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین

Share
Share

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے آپ نے گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب بطور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے، جبکہ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ژاو شیرین سے بھائیوں جیسا تعلق ہے اور آئندہ بھی رہے گا، لاہور میں آپ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر پبلک سیکیورٹی وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے کی طویل ملاقات انتہائی خوشگوار اور سود مند رہی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا، جبکہ چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...