Home sticky post 3 وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کیلئے مثالی اقدامات

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کیلئے مثالی اقدامات

Share
Share

حج مشن 2025 کے تحت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کے لیے سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کو اعلیٰ ترین سطح پر یقینی بنانے کے لیے بھرپورسرگرمیاں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر نے حج مشن عملے کے ہمراہ پاکستانی حجاج کی رہائش گاہوں، کچن اور ٹرانسپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے کہ ہر حاجی کو آرام دہ، باوقار اور باعزت سہولیات مہیا کی جائیں۔
سردار یوسف نے حجاج کرام سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل اور آراء سنیں۔ شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر ہی حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے حجاج کے ساتھ کھانا کھا کر کھانے کے معیار کا بھی خود جائزہ لیا۔
حجاج کرام نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
سردار محمد یوسف نے حج مشن عملے کو ہدایت کی کہ "سہولیات میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی میں خود حج مشن کی نگرانی کر رہا ہوں۔ تمام اہلکار فوری اور واضح ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔”
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ”رواں حج میں پاکستانی حجاج کرام کو پہلے سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔”
حج مشن 2025 کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے انتظامات کو عالمی معیار پر لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کی نگرانی وفاقی وزیر مذہبی امور خود کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...