Home تازہ ترین وفاقی وزیر مذہبی امور کا بطحاء قریش کے سیکٹر 10 کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

وفاقی وزیر مذہبی امور کا بطحاء قریش کے سیکٹر 10 کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

Share
Share

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں بطحاء قریش کے سیکٹر 10 کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاکستانی حج مشن کے کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر آپریشنز صداقت بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ سردار محمد یوسف نے خوراک کی فراہمی، رہائش کی سہولیات اور عمارتوں میں قائم ڈسپنسریوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہیں خوراک کے معیار، صفائی کے انتظامات، شکایات کے فوری ازالے کے نظام اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے مختلف رہائشی عمارتوں میں مقیم پاکستانی عازمین حج سے ملاقات کی اور ان سے براہِ راست سہولیات کے معیار پر تبادلہ خیال کیا۔ متعدد عازمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم بعض نے معمولی نوعیت کی شکایات بھی پیش کیں، جن کے فوری ازالے کے لیے سردار محمد یوسف نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ پاکستان عازمین حج کی خدمت کو قومی فریضہ سمجھتی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ہر حاجی کو حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج مشن کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کی کوتاہی یا شکایت پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...