Home #ٹرینڈ وفاقی وزیر خواجہ آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع کی ملاقات،فریقین کاعلاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

وفاقی وزیر خواجہ آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع کی ملاقات،فریقین کاعلاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جامع ملاقات کی۔ یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی سفارت کاری اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔
بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باقاعدہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور تکنیکی تعاون کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میںوزیر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے اور خاص طور پر دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتا۔ بھارت کا حملہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز تھا اور پاکستان نے جواب تحمل اور ذمہ داری سے دیا ۔
بیلاروس کے وزیر دفاع نے پاکستان کی امن، استحکام اور باہمی احترام کی پالیسی کے لیے بیلاروس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور علاقائی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ذمہ دار قوم کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس دورے کا اختتام دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی، دفاعی صنعت میں تعاون اور امن و استحکام کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کیساتھ کیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...