Home sticky post وفاقی وزارت داخلہ کا ڈی پورٹ افراد پر ایف آئی آر اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ کا ڈی پورٹ افراد پر ایف آئی آر اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔
محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اور ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...