Home Uncategorized فیمینزم نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے، نورا فتیحی

فیمینزم نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے، نورا فتیحی

Share
Share

 

ممبئی: بالی وڈ کی نامور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ فیمینزم نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد اور خواتین کو معاشرے کو درست سمت میں چلانے کیلئے اپنے روایتی کردار ادا کرنے چاہئیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ فیمینزم کے بہاؤ میں مرد بھی اپنی مردانگی سے محروم ہورہے ہیں تاکہ وہ خواتین کی ہمسری کرسکیں۔

انہوں نے کہا خواتین کا بنیادی کردار بچوں کی پرورش اور گھر کی دیکھ بھال ہیں اور وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھی اپنے خواب پورے کرسکتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مرد گھر میں پیسے لاتا ہے تو بطور ماں عورت بچوں کی پرورش کرتی ہے۔ اگر دونوں ایک جیسے کام کریں گے تو معاشرہ کیسے آگے بڑھے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...