Home sticky post 5 جنید صفدر کے ولیمے میں فیلڈ مارشل کی بھی شرکت

جنید صفدر کے ولیمے میں فیلڈ مارشل کی بھی شرکت

Share
Share

اسلام آباد:سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز پر منعقد ہوئی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف سید عاصم منیر نے بھی جیند صفدر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے رہے، انہوں نے شریف خاندان کو شادی پر مبارک باد دی۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے نواسے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں شرکت،نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات

شادی سے ہٹ کر مرکز نگاہ عاصم منیر کو سیاسی رہنماؤں نے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکبادیں گئیں۔اللہ پاک خوش و سلامت، آباد و شاد رکھے! آمین

وزیراعلی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف میوزیکل دھنوں سے حاضرین کو محفوظ کیا، میوزیکل بینڈ کی کی سربراہی انٹرنیشنل میوزک ڈائریکٹر نجاد علی نے کی۔

جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں سیاست دانوں بزنس کمیونٹی سمیت انٹرنیشنل مہمانوں نے بھی شرکت کی، لاہور جاز انسمبل بینڈ نے ولیمے پر پرفارم کرنے کے لئے سات روز تک مسلسل ریہرسل کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جنید صفدر کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت، سکون اور کامیابیوں کا باعث بنے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں کو خوشحال و مطمئن زندگی عطا فرمائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...