Home #ٹرینڈ کارگل کے ہیرو لالک جان نشان حیدر کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل کا خراجِ عقیدت

کارگل کے ہیرو لالک جان نشان حیدر کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل کا خراجِ عقیدت

Share
Share

راولپنڈی:حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہدا پاکستان کے مادر وطن کے دفاع کے مشن کو جرات، عزم اور وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاسے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور قوم ان کی قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے، ان کی میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...