Home تازہ ترین فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے ایران کے دارالحکومت تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈمارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
دورہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی۔ جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا، اور سرحدی علاقوں کو تجارت و اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ملاقات میں خطے میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے بات چیت ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے قبل ازیں وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...