Home تازہ ترین فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف نے آج کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو بھارتی سرپرستی میں جاری فتنۂ الخوارج کا دلیرانہ مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک متحد و پرعزم ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث تمام سہولت کاروں، معاونین اور مجرموں کو کسی بھی قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، اور پاکستان کے اندرونی استحکام کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے خصوصاً خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ سرکاری اداروں سے ان اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت اور استعداد میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کور ہیڈکوارٹرز پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...