Home sticky post 3 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ امریکا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط کے تسلسل، باہمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ امریکا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط کے تسلسل، باہمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا

Share
Share

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکہ حق میں پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے اصل سفیر قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے وطن کی معیشت اور عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خیالات، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا جسے سپہ سالار نے نہایت سنجیدگی سے سنا۔
فیلڈ مارشل نے اوورسیز کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق یہ ملاقات ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...