Home highlight فیلڈ مارشل کا ملتان گیریژن کا دورہ ،جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا

فیلڈ مارشل کا ملتان گیریژن کا دورہ ،جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا

Share
Share

راولپنڈی :فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کور ہیڈکوارٹرز میں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران سپاہیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا آرمی چیف کے ملتان گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر ملتان نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دورہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے افراد سے انٹرایکٹیو سیشن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے قومی یکجہتی، سول-ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت بھی کی۔ یہ جدید ترین آل ویدر پلیٹ فارم دن رات درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

بعد ازاں آرمی چیف نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں نئے شامل کردہ Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ اس طاقتور نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو میدانِ جنگ میں فوری اور فیصلہ کن ردِعمل دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

دورے کے دوران فوجی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے مشترکہ جنگی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کی تعریف کرتے ہوئے بدلتے ہوئے جنگی حالات میں برتری قائم رکھنے کے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...