Home کھیل فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان و کمبوڈیا کا پہلا لیگ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان و کمبوڈیا کا پہلا لیگ بغیر کسی گول کے برابر

Share
Share

نوم پن:فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا لیگ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ میزبان ملک کے دارالحکومت نوم پن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے رینکنگ میں اپنے سے 20 درجے بہتر ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا، پاکستان کے بہترین دفاعی کھیل کی بدولت کمبوڈیا کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی حریف کے خلاف گول کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں، کمبوڈیا کے خلاف ڈرا میچ کی بدولت پاکستان کا مسلسل 12 شکست کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کوالیفائرز کا سیکنڈ لیگ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا۔

Share
Related Articles

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...