Home Uncategorized فلم شوٹنگ،شاہ رخ خان بیٹی سوہانا کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

فلم شوٹنگ،شاہ رخ خان بیٹی سوہانا کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

Share
Share

نیویارک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپر اسٹار اپنی بیٹی کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں۔

ایک تصویر میں اداکار جوتوں کی خریداری کیلئے ایک شاپ میں موجود ہیں جہاں مداح ان کو گھیر لیتے ہیں اور وہ ان کو آٹوگراف دیتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور سوہانا اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کیلئے امریکا میں پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’کنگ‘ کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اسے 2025 کے نصف تک سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...