Home sticky post 4 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ہیں۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔
اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن...

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون...