Home نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

Share
Share

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی کا واقعہ عمارت کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں، جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا۔

آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...