Home sticky post 4 سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق

سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق

Share
Share

سوات:سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہے، انسداد پولیو مہم اس مرض کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...