Home sticky post 2 پہلا ٹی20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ٹی20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹے، عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔

کپتان سلمان آغا کی مزاحتمی اننگ 18 رنز پر سمٹ گئی، جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبدالصمد نے 7، جہانداد خان 17 رنز، شاہین شاہ آفریدی 1 اور ابرار احمد نے 2 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 3 پاکستانی بیٹرز کو میدان سے بے دخل کیا۔

جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایش سوڈھی نے 2 اور فوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 92 رنز کا معمولی ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 59 بالز قبل حاصل کرلیا، ٹم سائیفرٹ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم روبینسن 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کیویز کی واحد وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...